مزدوروں کی خاطر انتھک محنت سے 4ہزار پلاٹس کا بندوبست کرلیا ہے، چوہدری یاسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزدوروں کی خاطر انتھک محنت سے 4ہزار پلاٹس کا بندوبست کرلیا ہے، چوہدری یاسین
مزدوروں کی خاطر انتھک محنت سے 4ہزار پلاٹس کا بندوبست کرلیا ہے، چوہدری یاسین

اسلام آباد:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزدوروں کے لیے دن رات کوشش کرکے چارہزار پلاٹس کا انتظام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ مزدور ہیں جن کو پلاٹ دینے کا وعدہ موجودہ برسراقتدار یونین نے کیا تھا لیکن چار سال تک انہی پلاٹوں پر سیاست کرتے رہے،میں نے اور میری ٹیم نے دن رات محنت و کوشش کرکے کورٹ سے کیس جیت لیا ہے۔

یہ پلاٹس ان لوگوں کا حق ہے جو اس دنیا سے اپنے پلاٹ کا خواب دیکھتے دیکھتے دنیا چھوڑ چکے ہیں،ان پلاٹس پر بیواؤں، ریٹائرڈ ملازمین اور حاضر سروس مزدوروں کا حق ہے۔

لیکن انتہائی افسوس کے موجودہ برسراقتدار یونین نے لاگت بازی میں یہ پلاٹس حق داروں کے پاس نہ جانے دیے اور مزدوروں کے ساتھ چار سال تک کھلواڑ کرتے رہے۔ریفرینڈم بھی نہ ہونے دیا۔

مزدوروں کو اپنا ا ووٹ کا حق بھی استعمال نہ کرنے دیا،سی ڈی اے محکمے کا بیڑہ غرق کر دیا،ہم نے سپریم کورٹ سے ریفرنڈم کا کیس بھی جیت لیا ہے۔

ہم موجودہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے اپیل کرتے ہیں کہ جیسے انہوں نے بطور چیئرمین سی ڈی اے چارج سنبھالتے ہی محکمے اور شہر اقتدار کے معمولات کو بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں۔

اسی طرح ان پلاٹوں کی قرعہ اندازی کا حکم دے کر مستحقین تک ان کا حق پہنچایا جائے اور ریفرنڈم کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دیں تاکہ مزدوروں کو پلاٹ کے ساتھ ووٹ کا حق رائے دہی بھی مل سکے۔

Related Posts