ملتان کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان: پنجاب کے ضلع ملتان کے 4 تاجر شکارپور کے علاقے میں لاپتا ہوگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے رہائشی چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لےکر سودا کرنے شکارپور گئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، شہری جاں بحق، عدالت نے انکوائری رپورٹ مسترد کردی

دوسری جانب پنجاب کے شہر اوچ شریف میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے 45 سالہ خاتون کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں اور ملزمان نے خاتون کا ہاتھ کاٹنے کی کوشش بھی کی، خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ( ٹی ایچ کیو ) میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Posts