کراچی، بنارس میں افغانستان سے آئے ہوئے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس اور کلفٹن میں ''ویک اینڈ گینگ'' کے 4 ملزمان دھر لئے گئے
ڈیفنس اور کلفٹن میں ''ویک اینڈ گینگ'' کے 4 ملزمان دھر لئے گئے

کراچی میں بنارس کے علاقے سے افغانستان سے آئے ہوئے 4مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

کالعدم تنظیموں کے تحت دہشت گردی کرنے والے ملزمان  میں سے 3 کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان جبکہ 1 کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے جو افغانستان سے بذریعہ بلوچستان کراچی پہنچے جہاں سیکیورٹی اداروں نے ان کے خلاف کارروائی کی۔

اداروں کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی کا دہشت گرد بم اور بارودی مواد بنانے کا سامان لے کر کراچی پہنچا جہاں دیگر 3 دہشت گرد سرائے میں رہائش پذیر اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ اداروں نے دہشت گردوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے 60 میٹر ڈیٹونیٹنگ وائرز، اسلحہ اور 16 ڈیٹونیٹرز برآمد کیے ہیں جبکہ دہشت گردوں کو تربیت افغانستان میں دی گئی۔

تربیت کے بعد دہشت گردوں کو کراچی میں دہشت گردی کیلئے بھیجا گیا تھا اور انٹرنیٹ پر ایک آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعے ٹاسک دے کر دہشت گردی کرانے کا منصوبہ تھا جبکہ گرفتار ملزمان ماضی میں بھی دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث رہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سیکورٹی اداروں نے جرائم پیشہ عناصر اور ٹارگٹ کلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، سی ٹی ڈی کے مختلف علاقوں میں چھاپے،را سے تربیت لینے والے ایم کیو ایم لندن کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان میں سلمان عرف دھوبی ، اختر ، عمیر اور شہزاد اجمل پہاڑی اورکاشف ڈیوڈ کے قریبی ساتھی ہیں اور ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی راسے تربیت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کے چھاپے،ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Related Posts