کراچی، مقدس ہستیوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے مقدس ترین ہستیوں کی شان میں گستاخی اور قرآن پاک کی بے حرمتی پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم حکام کے مطابق ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اللہ تعالی، رسول پاک، امہات المومینن، صحابہ کرام، اہلبیت کے حوالے سے گستاخانہ مواد شئیر کرنے میں ملوث رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان مختلف ویب سائٹس، فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس استعمال کررہے تھے، ملزمان نے فیس بک پر مختلف خواتین اور دیگر ناموں سے فیس بک اکاؤنٹس بنا رکھے تھے، ملزمان ان اکاؤنٹس پرگستاخانہ مواد پرمبنی مختلف اسکیچز، تصاویر، ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی شہید

ایف آئی اے سائبرکرائم حکام کے مطابق ملزمان ان اکاؤنٹس پر متنازع مواد اپ لوڈ کرتے تھے، گرفتارملزمان میں شناخت محمد عدنان، جنید خان، محمد بابر سمیت چارملزمان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریاں مختلف شکایت گزاروں کی درخواستوں پر انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

Related Posts