دھند: سیالکوٹ جانے والی مسافر بس کا حادثہ ، 4 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق، 9 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھند: سیالکوٹ جانے والی مسافر بس کا حادثہ ، 4 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق، 9 زخمی
دھند: سیالکوٹ جانے والی مسافر بس کا حادثہ ، 4 افراد نالے میں ڈوب کر جاں بحق، 9 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دھند کے باعث صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس نالے میں گرنے کے بعد 4 افراد ڈوب کر جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ، جاں بحق افراد میں 1شیرخوار بچی بھی شامل ہے۔

یہ افسوسناک حادثہ گجرانوالہ کے علاقے  وزیر آباد گیمن پل کے نزدیک پیش آیا۔ حادثے کا شکار کوسٹربس شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مسافروں کو واپس لے جا رہی تھی۔

افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ڈوبنے والے افراد کے ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ جاں بحق بچی کا نام ماریہ بتایا جاتا ہے۔ 

حادثے کا شکار 9 افراد میں سے 1 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ریسکیو کارروائیوں میں 6 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وین نے حصہ لیا۔

حکام کے مطابق تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے افراد کی درست تعداد معلوم نہیں، کوسٹر بس کے لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر ناروال میں دھند کے باعث شکر گڑھ روڈ پر مسافروں کو لے کر جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی، بس درخت سے ٹکرانے کے باعث 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 2 کی حالت تشویش ناک تھی۔

شکر گڑھ سے لاہور جانے والی بس کے حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز صبح کے وقت ہونے والے حادثے کے بعد جلد ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: دھند : نارووال میں بس درخت سے ٹکرا گئی، 8 زخمی

Related Posts