جرمنی: اسپیشل اولمپکس میں 4 پاکستانی ایتھلیٹس ریس کے فائنل میں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں چار پاکستانی ایتھلیٹس نے ریس کے فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ایٹھلیٹکس ایونٹ کے پہلے دن اولمپیا اسٹیڈیم میں منعقدہ ریس کے مقابلوں میں عمارابراہیم نے 200 جبکہ عبدالحسیب نے 800 میٹرز ریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ثمینہ بی بی اور محمد بشار نے 50 میٹرریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرن دیول اور دریشا اچاریہ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان کی فضا عباسی نے 200 میٹر، من بی بی نے 400 میٹر اور میر واعظ نے 1500 میٹر ریس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

محمد لقمان اورمناہل  100 میٹر کے کواٹرفائنلزمیں پہنچ گئے، شاٹ پٹ ایونٹ میں پاکستان کے عمیرکیانی نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے 400×4 مکس ریلے میں پاکستان ایٹھلیٹس نے سیمی فائنل میں اپنی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا.

aa

پاکستانی ٹیم کے کوچ عرفان انورنے اپنے کھلاڑیوں ثناء، عمیرکیانی، میرواعظ اور من بی بی کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ جرمی میں 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کا افتتاح گزشتہ روز اتوار کو ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا تھا جس میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے ایتھلیٹ پریڈ میں شرکت کی تھی۔

Related Posts