کوئٹہ: جناح روڈ پر دھماکے میں 4افرادجاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں، سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا سائنس کالج کے قریب جناح روڈ پر ہوا،پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکار دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا