کراچی، یونیورسٹی روڈ پر حادثے کا شکار چاروں نوجوان آپس میں دوست نکلے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر حادثے کا شکار چاروں نوجوان آپس میں دوست نکلے
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر حادثے کا شکار چاروں نوجوان آپس میں دوست نکلے

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر خوفناک حادثے میں جاں بحق 4 نوجوان آپس میں دوست تھے جو کھانا کھانے کیلئے گلستانِ جوہر جا رہے تھے، حادثہ ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، چاروں دوست کھانا کھانے کیلئے گلستانِ جوہر جا رہے تھے کہ ان کی تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق حاثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا اور جس گاڑی میں چاروں دوست سوار تھے، اس کا ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور چاروں نوجوان دوست جاں بحق ہو ہوگئے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا انجن نکل کر دور جا گرا اور گاڑی ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں اسد، تیمور، روحان اور رمیز نامی نوجوان شامل تھے جو گلستانِ جوہر کھانا کھانے کیلئے جا رہے تھے۔چاروں افراد کی میتیں ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔

خوفناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق نوجوان تیمور کی میت لینے کیلئے اس کا رشتہ دار ایدھی سرد خانے پہنچ گیا تاہم دیگر لواحقین میتیں لینے کیلئے کچھ ہی دیر میں سرد خانے پہنچیں گے۔ چاروں کی نمازِ جنازہ آج نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

  یہ بھی پڑھیں: نجی اراضی پر قبضے کی کوشش، مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شہری زخمی

Related Posts