سیلاب نے سبزیوں کی فصلیں تباہ کردیں، دگنی قیمت پر فروخت جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف صوبوں میں آنے والے سیلابی ریلوں نے سبزیوں کی فصلوں کو تباہ کردیا جن کی دُگنی قیمت پر فروخت جاری ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ قیمتیں 2 گنا تک بڑھ گئی ہیں۔ لاہور کی بڑی سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کے باعث پیاز کی قیمت 175 سے بڑھ کر 250روپے فی کلو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 بجلی کے نظرِ ثانی شدہ بل 26 اگست سے جاری کر رہے ہیں۔کے الیکٹرک

ادرک کی قیمت 360 سے 400 روپے کلو تک جا پہنچی۔ سستا بازار میں ٹماٹر کی قیمت 170 جبکہ دیگر مارکیٹس میں 250 سے 300 روپے کلو ہوگئی۔ لہسن 288 روپے جبکہ آلو 315 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ 

منڈی میں 5 کلو ٹماٹر 1200روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اسلام آباد کے سستا بازار میں 5 کلو پیاز کی قیمت 1150 جبکہ فی دھڑی قیمت 1600 روپے تک جا پہنچی۔ عام بازار میں پیاز 400 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیاز کی فی کلو قیمت 160 روپے ہوگئی۔ تاجر برادری نے عوام س افغانستان سے پیاز درآمد کرنے کی اجازت دینے اور ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Related Posts