بنی گالہ عمران خان چوک کے قریب نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، 4 گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنی گالہ عمران خان چوک کے قریب نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، 4 گرفتار
بنی گالہ عمران خان چوک کے قریب نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، 4 گرفتار

اسلام آباد: بنی گالہ میں وزیر اعظم رہائیشگاہ کے قریب کا علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا۔ پولیس نے نشے میں دھت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر اے ایل آئی ۔ 051 سفید کرولا میں سوار چار ملزمان نے بنی گالہ میں وزیراعظم کی رہائشگاہ کے قریب عمران خان چوک پر فائرنگ کی ہے۔

تھانہ بنی گالہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان شراب کے نشے میں دھت تھے۔ ملزمان میں جہانزیب نثار، عبدالمعیز، مصطفیٰ حسین اور حسنین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنی گالہ کی حدود میں فائرنگ نائم ایم ایم پستول سے کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسلحہ فرانزک لیب روانہ کردیا گیا۔ جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین سے 6 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Related Posts