تیسرا اور آخری ٹیسٹ: شاہین 21 مارچ کو لاہور میں کینگروز سے ٹکرائینگے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Third Test between Pakistan and Australia

لاہور :پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز بغیر کسی نتیجہ کے برابر ہے ، سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔

آسٹریلوی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے اور 24سال بعد آسٹریلین ٹیم کے لاہور آنے پر تمام شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں۔ مہمان ٹیم کے لئے فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد شیڈول میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی لاہورمیں کھیلے جائیں گے، جن میں تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:کیوی صحافی نے غیرملکیوں کوبٹوہ لے کر پاکستان نہ آنے کی تجویز کیوں دی ؟

ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے تینوں میچز بالترتیب 29 مارچ، 31مارچ اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ شیڈول میں شامل واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔

Related Posts