پاکستان نے افغانستان کو تین میچوں کی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری تیسرے اور آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر افغانستان کو بولنگ کی دعوت دی اور خود بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی،قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے۔
امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3، آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور فہیم اشرف 2 رنز بنا سکے۔
مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صارفین سے نسیم شاہ کا نمبر کیوں مانگا ہے؟
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔