وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سندھ میں کورونا کے 383 نئے کیسزکی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus claims 14 lives, infects 917: Murad Shah

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج اچھی خبر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 3028 ٹیسٹ کیے جس کے نتیجے میں 383 نئے کیسز سامنے آئے۔

کورونا وائرس کی صورتحال سےمتعلق وڈیو پیغام میں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ آج کورونا کی وباء کو 61واں دن ہے اور 24 گھنٹوں میں 383 کیسز پہلی مرتبہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نے کل 38188 ٹیسٹ کئے تھے، آج تک کُل ٹیسٹ کی تعداد 41216 ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 4615 کیسز سامنے آئے ہیں جو کُل ٹیسٹ کا 11.2 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے، کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 12 وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 3662 مریض زیرعلاج ہیں، 2432 یا 66 فیصد کورونا کے مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں.

وزیراعلیٰ  سندھ نے کہا ہے کہ 767 یا 21 فیصد آئیسولیشن مراکز جبکہ 463 یا 13 فیصد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سندھ میں کورونا کے 383 کیسز میں سےسب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ضلع وسطی کراچی میں99، ضلع جنوبی میں 80،ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20، کورنگی میں 26 اور ملیر میں 10کیسز سامنے آئے، سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4، خیرپور میرس، ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں دو 2، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سندھ میں 182 بچے کورونا کا شکار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے آن لائن بزنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے، آپ تمام احتیاطی تدابیر جیسا کہ ماسک پہننا، ایک دوسرے سےدور رہنا زندگی کا معمول بنائیں۔

Related Posts