پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان رہا، مارکیٹ 344 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 203 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 124 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 32 کروڑ 64 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی، اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 28 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 64,196 جبکہ کم ترین سطح 63,927 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا، 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہو گیا،جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے کا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا، 2053 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر برقرار ہے۔