کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، 2017 کے بعد پہلی بار 100انڈیکس 51 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ 338 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 170 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 149 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 51,419 جبکہ کم ترین سطح 50,924 رہی۔مارکیٹ میں 15 ارب روپے مالیت کے 36 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 278.80 روپے سے بڑھ کر 279.12 روپے پر بند ہوا۔