حرم شریف میں آب زمزم کے تیس ہزار کولر نصب، تقسیم پر ایک ہزار کارکن مامور

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد حرام میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں زم زم کی تواتر کے ساتھ فراہمی بھی شامل ہے۔ اس ضمن میں مسجد حرام کے اندر، بیرونی مقامات اور صحنوں میں تیس ہزار جگہوں پر زم زم فراہم کیا جاتا ہے۔

زم زم کے کولروں کو روزانہ دن میں پانچ بار بھرا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ زم زم کے موبائل بیگوں سے زم زم کی تین سو بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اسمارٹ ٹرالیوں سے جن میں پانی کی گنجائش 80 لیٹر ہوتی ہے کے ذریعے بھی زم زم تقسیم کیا جاتا ہے۔

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی خدمات اور فیلڈ افیئرز ایجنسی و ماحولیاتی تحفظ کے مطابق زمزم واٹر سروسز کے لیے 1030 سے زیادہ کارکن اور رضا کار کام کرتے ہیں۔

زمزم لیباریٹر بھی روزانہ پانی کی تقسیم کے مقامات کی جانچ پڑتال کے لیے مجموعی طور پر 30 نمونوں کی جانچ کرتی ہے اور یہ کام چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے۔

مسجد حرام میں فراہمی آب زمزم انتظامیہ کے ڈائریکٹر عبد الرحمٰن الزہرانی نے کہا کہ زم زم زخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے کولروں، موبائل بیگ اور زم زم منتقل کرنے والی گاڑیوں کی وقتا فوقتا ایک ریکارڈ وقت میں اور صحت کے تمام معیارات کے مطابق صفائی کی جاتی ہے۔

ان کولروں کو ماحول دوست مواد سے صاف کرنے کے بعد انہیں خشک کیا جاتا ہے۔ یہ کام ایک سپروائزر کی زیرنگرانی 30 کارکنوں کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

Related Posts