اٹک، 3 نوجوان بہنیں چھوٹے بھائی سمیت دریائے سندھ میں ڈوب گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کانک ڈیم میں ڈوب کر بہن بھائی لقمہ اجل بن گئے
کانک ڈیم میں ڈوب کر بہن بھائی لقمہ اجل بن گئے

پنجاب کے شہر اٹک میں 3 نوجوان بہنیں اپنے چھوٹے بھائی سمیت دریائے سندھ میں ڈوب گئی ہیں، تینوں کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں خورہ خیل کے مقام پرگزشتہ روز دریائے سندھ میں چاروں بہن بھائیوں کے ڈوب جانے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور غوطہ خور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

خانپور ڈیم میں نہانے کے دوران دو بچیاں ڈوب گئیں

مسلسل 3 گھنٹوں کی تلاش کے باوجود 15سالہ بھائی اور 18، 20 اور 20 سالہ بہنوں کی تلاش میں کامیابی نہ ہوسکی۔ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روکنا پڑ گیا جسے آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خانپور ڈیم میں بھمالہ کے مقام پر ایک افسوسناک واقعہ رواں ماہ کے دوران پیش آیا جب دو بچیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں خانپور ہزارہ ڈیم کی دوسری جانب بھمالہ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جب دونوں بچیاں فیملی کے ہمراہ سیر کرنے کیلئے خانپور پہنچیں۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک بچی کی زندگی بچالی، جبکہ دوسری بچی کو بچانے میں ناکام رہے جو جاں بحق ہوگئی، جاں بحق بچی کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

Related Posts