کراچی، منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 کروڑ تاوان مانگنے والے 3 اغواء کار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 کروڑ تاوان مانگنے والے 3 اغواء کار ہلاک
کراچی، منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 کروڑ تاوان مانگنے والے 3 اغواء کار ہلاک

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں  مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 5 کروڑ روپے تاوان مانگنے والے 3 اغواء کاروں کو ہلاک کردیا گیا جن کے قبضے سے 2 مغوی بھی بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں اے وی ایل سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اغواء کاروں سے پولیس اہلکاروں کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مبینہ مقابلے کے بعد 3 اغواء کار ہلاک کردئیے گئے۔

پولیس کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق بین الصوبائی اغواء برائے تاوان گروہ سے ہے۔ کارروائی کے دوران 2مغوی بھی بازیاب کرا لیے گئے۔ محسن مری اور ذوالفقار وسان کو سائٹ سپر ہائی وے سے 23 اپریل کو اغواء کیا گیا تھا۔

اغواء کاروں نے دونوں افراد کی بازیابی کیلئے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اغواء کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے۔ ہلاک ملزمان نے پہلے بھی عبدالجبار نامی شخص کو اغواء کرکے تاوان وصول کیا جس کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھوکہ دہی کے ذریعے سادہ لوح افراد سے رقم ہتھیانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

Related Posts