پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 مریض صحت یاب ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوروناکے باعث اسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں فالج کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
کوروناکے باعث اسپتال میں زیرعلاج مریضوں میں فالج کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے تین مریضوں کو مکمل صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے اور ابھی تک ملک میں اس وائرس سے ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔صحت یاب ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق کیسوں کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی گئی‘جس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اس وائرس کے پیش نظر609 مشتبہ افراد کی جانچ کی گئی تھی اور مزید 78 نمونے لیبارٹریوں میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 28 مریضوں کا کورونا وائرس کے لئے مثبت ٹیسٹ سامنے آیا ہے۔متاثرہ افراد میں سندھ سے 16، بلوچستان سے 6 اور اسلام آباد اور گلگت سے 3 افراد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تمام مریض قابل علاج ہیں اور ان کی صحیح معنوں میں دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

Related Posts