اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے جس کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات 3.78 فیصد کم ہوگئیں، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تاستمبر2023 برآمدات 6 ارب89 کروڑ90لاکھ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ سال اس عرصے میں برآمدات 7 ارب 17 کروڑ ڈالرزتھیں، جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ5 ارب28 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر درآمدات 12 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں، اگست کی نسبت ستمبر میں برآمدات 4.18فیصد بڑھیں۔
ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 1.15 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔
مزید پڑھیں:گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 31.4 فیصد ریکارڈ کی گئی
ستمبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رکارڈ کیا گیا، ستمبر میں درآمدات کا حجم 3 ارب95 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔