پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ، ٹیموں کی آج کراچی سے لاہور کیلئے روانگی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ، ٹیموں کی آج کراچی سے لاہور کیلئے روانگی
پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ، ٹیموں کی آج کراچی سے لاہور کیلئے روانگی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے جس کیلئے ٹیموں کی آج کراچی سے لاہور کیلئے روانگی کا عمل شروع کردیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج لاہور پہنچیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز منگل کے روز لاہور پہنچیں گی۔ پی ایس ایل 7 کے باقی ماندہ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، کراچی کنگز پھر ناکام، پانچویں میچ میں بھی شکست

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کے دوسرے اور آخری مرحلے کے میچز سے قبل ٹیمیں این ایچ پی سی اور ایل سی سی اے گراؤنڈز میں پریکٹس کریں گی۔

آج پہلے مرحلے کا آخری میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ آج سے 3 روز بعد شروع ہوگا۔

 آج سے 3 روز بعد 10 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے مزید میچز ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز اپنے پانچوں میچز ہار کر آخری نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز پانچوں میچ جیت کر پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 3،3 میچز جیت کر دوسرے اور تیسرے جبکہ پشاور زلمی 2 میچز جیت کر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 میچز کھیل کر 1 جیتا اور پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا جبکہ کراچی کنگز اپنے تمام میچز ہار کر چھٹی اور آخری پوزیشن پر ہے۔

Related Posts