HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز پھر ناکام، پانچویں میچ میں بھی شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز تاحال ناکام، پانچویں میچ میں بھی شکست
HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز تاحال ناکام، پانچویں میچ میں بھی شکست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 42رنز سے با آسانی ہرا دیا۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں ناکامی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 178رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے، محمد نبی47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے اوپنر ایلیکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔دونوں اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

ہیلز 21 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اسلام آباد کو دوسرا نقصان سیٹ بیٹر پال اسٹرلنگ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 6 رنز کے مجموعی اسکور پر جارح مزاج بیٹر شرجیل خان 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کو تیسرا نقصان ای این کوکبین کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 2 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 25 رنز بناسکے۔اس کے علاوہ کیوس جارجی 15 اور عماد وسیم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلین کرکٹرز کو آئندہ ماہ شیڈول سیریز میں سنسنی خیز مقابلوں کی امید

اسلام آباد کی جانب سے کپتان شاداب خان نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔شاداب خان نے پی ایس ایل میں 3 لگاتار میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

Related Posts