بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلا اشتعال فائرنگ، 28 سالہ سپاہی شہید

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلا اشتعال فائرنگ، 28 سالہ سپاہی شہید
بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلا اشتعال فائرنگ، 28 سالہ سپاہی شہید

راولپنڈی: بھارت اپٹی ہٹ دھرمیوں سے باز نہ آیا، قابض بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کا مظاہر ہ کیا، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی قابض فوج نے دیوا سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔ اس موقع پر پاکستانی افواج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان دفتر خارجہ نے 12 جنوری کو بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کیا تھا اور ایل او سی کے نیزہ پیر سیکٹر میں جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا تھا۔

اُس وقت بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ محمد ظہیر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ جابر بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا لداخ میں چینی فوجی کو حراست میں لینے کا دعویٰ

Related Posts