کورونا وائرس: ایران سے آنے والے زائرین سمیت 270 افراد پاکستان ہاؤس منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: کورونا وائرس کے باعث  ایران سے آنے والے زائرین سمیت 270 افراد کو تفتان میں پاکستان ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ  ایران کے ساتھ سرحد پر آج  تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمدووفت معطل رکھی گئی ہے۔

آمدورفت کی بندش کے باعث سرحد پر سینکڑوں ایرانی ڈرائیور اور پاکستانی باشندے پھنس گئے ہیں۔ایران کے بعد افغان سرحد پر بھی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

افغانستان میں صورتحال خراب ہوئی تو سرحد پر آمدورفت روک دی جائے گی۔افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سرحد بند کرنے کا اختیار وفاق کے پاس ہے۔ 

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث اسلام آبادمیں اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی حکومت ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پالیسی سازی میں مصروف ہے۔ 

تفتان سمیت ایران سے ملحقہ مجموعی طور پر پانچ سرحدی راستوں کو آمدورفت کے لیے بند کر کے طبی عملہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ تفتان میں 7ڈاکٹروں سمیت 13 افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے ڈاکٹروں کی ٹیم کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تفتان پہنچ گئی ہے۔ہمسایہ ممالک سے وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ ہے جبکہ  وفاقی حکومت سے طبی آلات اور ماہرین مانگ لیے گئے ہیں۔ 

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کے مطابق یونیسف سمیت دیگر عالمی ڈونرز سے بھی مدد طلب کی گئی جبکہ تھرمل گنز، ماسک، دستانے، کوروانا وائرس ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری کٹس اور دیگر آلات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 64افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 765ہو  گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2701افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 81ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  مزید پڑھیں: کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts