مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، اپریل کے دوران بچوں سمیت 26 کشمیری شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، اپریل کے دوران بچوں سمیت 26 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، اپریل کے دوران بچوں سمیت 26 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، اپریل کے مہینے میں کمسن بچوں سمیت 26 مظلوم کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ سرچ آپریشن کے نام پر پکڑ دھکڑ اور ظلم و تشدد کے دیگر حربے بھی جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن سمیت دیگر پر تشدد کارروائیوں میں 26 افراد کو شہید کیا جبکہ مودی حکومت کی زیر نگرانی مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنا کر رکھنے والے فوجی اہلکاروں کے وحشیانہ تشدد سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی ہتھکنڈوں سے جدوجہدِ آزادی دبائی نہیں جاسکتی۔

  یہ بھی پڑھیں:

مسئلہ کشمیر پر ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں، حنا ربانی کھر

بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیے رکھا۔ فوج، پیرا ملٹری، سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی تحقیقاتی ادارے نے حریت رہنما عبدالصمد انقلابی، مشتاق الاسلام اور سیاسی کارکنان سمیت 109 شہریوں کو حراست میں لے لیا جس پر کشمیری حریت رہنما گزشتہ ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

غاصب بھارتی فورسز نے نوجوانوں، طلبہ اور سیاسی کارکنان میں سے متعدد کے خلاف یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ اپریل کے دوران ایک خاتون کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 143 محاصروں اور سرچ آپریشن کے دوران 12مکانات اور عمارتیں تباہ کی گئیں یا انہیں نقصان پہنچایا گیا۔

خیال رہے کہ اپریل کے آخر میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے پلوامہ کے علاقے میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جنہیں متری گام میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج نے پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔ 

Related Posts