سابق گورنر سندھ اور مایہ ناز قلمکار حکیم محمد سعید کا 25واں یومِ شہادت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سابق گورنر سندھ اور بچوں کیلئے ادب تخلیق کرنے والے نامور لکھاری حکیم محمد سعید کی شہادت کو آج 25 برس مکمل ہو گئے ہیں۔حکیم محمد سعید کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامور قلمکار اور محقق حکیم محمد سعید نے حکمت کے ساتھ ساتھ علومِ دینی، حفظِ قرآن اور بچوں کے ادب پر زبردست کام کیا۔ ان کی علمی و ادبی خدمات اور گورنرسندھ کے طور پر قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، نو مئی واقعات کی مذمت

نامور قلمکار، حاذق طبیب اور محقق حکیم محمد سعید شہید کی تصانیف بڑی تعداد میں عوام الناس کیلئے وسیلۂ روزگار اور تحصیلِ علم کا ذریعہ ثابت ہو رہی ہیں۔ آپ ایک عالمی شہرت یافتہ معالج، مایہ ناز ادیب اور طبی محقق تھے جن کی کامیابیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔

گورنر سندھ کے طور پر خدمات انجام دینے والے حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920ء کے روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیدا ہوئے، ابھی عمر 2 برس ہی تھی کہ والد کی وفات نے آپ کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کردیا، پھر بھی آپ نے 9 برس کی عمر میں قرآنِ پاک حفظ کر لیا۔

جوانی کے دوران پاکستان کی آزادی کے بعد آپ نے سب کچھ بھارت میں چھوڑ کر پاکستان کو اپنا وطن بنانے کا فیصلہ کیا اور اہلِ خانہ کے ہمراہ 9 جنوری 1948ء کو کراچی آ پہنچے اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی زندگی میں انہیں دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

حکیم محمد سعید کو کو 17 اکتوبر 1998ء کے روز دہشت گردوں نے روزے کی حالت میں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، تاہم اس قتل کے سیاسی محرکات سمیت دیگر عوامل پر تاحال روشنی نہ ڈالی جاسکی اور لیاقت علی خان کی طرح حکیم محمد سعید کی شہادت بھی ایک معمہ بن کر رہ گئی۔

Related Posts