حکومت نے لوٹ سیل لگادی، کون کون سے 24 سرکاری ادارے برائے فروخت ؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

24 state-owned enterprises to be privatised in three phases, NA told
DAILY AUSAF

اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جسے تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ اس فہرست کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے دی ہے اور یہ فیصلہ 2 اگست 2024 کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔

وزارت نجکاری نے اداروں کو تین مراحل میں تقسیم کیا ہے:

پہلا مرحلہ (ایک سال کے اندر نجکاری)

1۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA)

2۔فرسٹ ویمن بینک

3۔ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن

4۔زرعی ترقیاتی بینک

5۔پاکستان انجینئرنگ کمپنی

6۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی

7۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی

8۔فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی

9۔سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ

دوسرا مرحلہ (1 سے 3 سال میں نجکاری)

1۔اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن

2۔پاکستان ری انشورنس کمپنی

3۔سینٹرل پاور جنریشن کمپنی

4۔جامشورو پاور کمپنی

5۔ناردرن پاور جنریشن کمپنی

6۔لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی

7۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی

8۔ملتان الیکٹرک پاور کمپنی

9۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی

10۔حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی

11۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی

12۔سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی

تیسرا مرحلہ (3 سے 5 سال میں نجکاری)

1۔پوسٹل لائف انشورنس کمپنی

پی آئی اے اور روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تفصیلات

ایک رکن قومی اسمبلی بشیر خان کے سوال پر پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری 2025 کے اکتوبر یا نومبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حصول کی کوشش کر رہی ہے اور اگر یہ ممکن نہ ہو سکا تو نیویارک میں واقع پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل مکمل طور پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔

نجکاری کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 25 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے تیار ہیں جن میں روزویلٹ ہوٹل سرفہرست ہے۔ اس فہرست میں مختلف بجلی گھروں اور انشورنس کمپنیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

گزشتہ 32 سالوں میں 178 سرکاری ادارے نجکاری کے تحت فروخت کیے گئے، جن سے 6اعشاریہ 49 ٹریلین روپے حاصل ہوئے۔

Related Posts