ناسا اسپیس کیمپ میں شرکت کے بعد کراچی کے 24 طلبہ کی وطن واپسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد کے 3 مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 24 طلبہ ناسا اسپیس کیمپ میں شرکت کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ و طالبات اپنے اساتذہ کے ہمراہ امریکا میں واقع ناسا کے اسپیس اینڈ راکٹ سینٹر کے خلائی کیمپ میں شرکت کے بعد اتوار کو وطن واپس آئے۔ داؤد فاؤنڈیشن کے ترجمان نے میڈیا کو طلبہ کی وطن واپسی کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد

تین اسکولز جن میں ایم اے پرائمری اسکول، کے ایم اے بوائز سیکنڈری اسکول اور ایور گرین ایلیمنٹری اسکول شامل ہیں، ان کے 8 طلبہ اور ایک استاد کو ججز پینل نے منتخب کیا اور تینوں ٹیموں میں شامل کل 24 طلبہ خلائی کیمپ میں شرکت کیلئے ہنٹس ول پہنچے۔

نجی نیوز چینل کے انٹرویو کے بعد مشہور ہونے والی 13 سالہ بسمہ سولنگی نے اپنے دیگر ساتھی طلبہ کے ساتھ چشمے بنانے کے بعد 24 طلبہ کے گروہ میں شامل ہوگئیں۔ تینوں ٹیمیں چکن کے پروں سے کاغذ اور اینٹی سلیب چشمے بناتی ہیں۔

تینوں ٹیمیں پلاسٹک کے کچرے سے سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام کررہی ہیں۔ انٹرا اسکول مقابلے کا انعقاد ماحولیات اور انٹرپرینیورشپ کے موضوع پر ہوا جبکہ اسکولوں کی مسابقتی ٹیموں کو وسائل کے طور پر سائنس کٹس بھی دی گئی تھیں۔

 

Related Posts