کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 239 مریض آئی سی یو میں ہیں، عوام احتیاط کریں اور وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک ضرور پہنیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 239 مریض انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں ہیں جن میں سے 80 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے 194 مریض ایسے ہیں جو ہائی ڈپینڈینسی یونٹس میں آکسیجن کی سپورٹ پر ہیں جس سے معاملے کی سنگینی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہر شخص کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے ہونے والا اضافہ نوٹ کر سکتا ہے، کم سے کم چیز جو ہم کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ماسک کا مناسب اور مؤثر استعمال کریں۔
In #Sindh, as of morning today, there are 239 patients in the ICU out of whom 80 are on the ventilator, while 194 patients are on oxygen support in the High Dependency Units. One can see the fast increase in the numbers, the least we can do is atleast wear masks properly
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) June 8, 2020