کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں 229 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 33 ہزار 939 پوائنٹس پر ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز 33 ہزار 709 اعشاریہ 63 پوائنٹس پر ہوا جس کے بعد کاروبار میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تاجر برادری نے مثبت رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیئرز میں سرمایہ کاری جاری رکھی جس سے کاروبار 33 ہزار 709 پوائنٹس سے 33 ہزار 939اعشاریہ 49 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 229 اعشاریہ 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آل شیئر انڈیکس 81 اعشاریہ 06 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 123 اعشاریہ 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید325.02پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا۔
گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 33709.63پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 64.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سرمایہ کاروں کو57ارب70کروڑ70لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: سرمایہ کاروں کو 57ارب 70کروڑ کا نقصان