ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے 22برس بیت گئے
ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے 22برس بیت گئے

لاہور: برصغیر میں ملکہ ترنم کے نام سے پہچانی جانے والی میڈم نور جہاں کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے۔

ملکہ ترنم نورجہاں 21 ستمبر 1925 کو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے اسٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ ملکہ ترنم نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا ۔

انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے جوہر دکھائے۔ ملکہ نورجہاں نے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی اس لیے موسیقی انہیں وراثت میں ملی، انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران اردو، ہندی، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریباً دس ہزار گانے ریکارڈ کرائے جو ایک منفردریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شادی محبت کی ہو یا ارینج، خطرہ ہوتی ہے، سجل علی کا بیان وائرل

نورجہاں کو اداکاری اور گلوکاری کے شعبے میں ان کی شاندار صلاحیتوں کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ بھی دیا گیا۔ انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو کہ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ملکہ نور جہاں کی خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والی آواز کی وجہ سے انہیں ملکہ ترنم کا خطاب ملا۔ میڈم نورجہاں 23 دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں۔

Related Posts