اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں پیر کے روز 213.75 پوائنٹس کی مندی ہوئی، جس 0.53 فیصد کی منفی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ روز کے 40,049.65 پوائنٹس کے مقابلے میں 39,835.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز 135,135,452 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 105,892,904 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 3.201 ارب روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 1.835 بلین روپے رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 341 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا، ان میں سے 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 186 میں مسلسل کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
خیبر ٹیکسٹائل کے فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 39.80 روپے کا اضافہ ہوا، جو 570.52 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر مری بریوری رہی جس کی فی حصص قیمت 14.85 روپے اضافے کے ساتھ 334.85 روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں:ہیکرز نے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی
سیفائر فائبر کی قیمت 75.55 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ کمی کے ساتھ 942.33 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد پاک سروسز کی قیمت 66.06 روپے کی کمی کے ساتھ 825.55 روپے پر بند ہوئی۔