9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 فیصد کمی ریکارڈ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

عارف حبیب ریسرچ اورانڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 12.80 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ملک میں 16.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں 1.11 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، 114 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

اس کے علاوہ ملک میں ایل این کی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں 5578000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی۔