اسلام آباد: کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سروس معطل ہونے کے باعث بھارت میں پھنسے دو سو پاکستانی تین ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 15 اگست کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی جس کے نتیجے میں گجرات ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، نئی دہلی اور راجستھان میں سیکڑوں پاکستانی سرحد کے دوسری طرف پھنس گئے تھے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کے بعد پاکستان کے 200 شہری بھارت سے 3 ستمبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچیں گے۔
پاکستان نے 19 مارچ کو ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے واہگہ بارڈر کو بند کردیا تھاجبکہ رواں سال جون میں اٹاری واہگہ بارڈر تین دن کے لئے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کے لئے کھول دی گئی تھی۔
اس سے قبل 27 مئی کو ہندوستانی حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے 179 پاکستانیوں کو زمینی سرحد کے ذریعے اپنے ملک واپس جانے میں سہولت فراہم کی تھی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی میں 29 ستمبر تک توسیع کردی