راولپنڈی: پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں ملک دشمنوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے، پاک فوج کی کارروائی میں 20 دہشتگرد واصل جہنم ہوئے، جبکہ پاک فوج کے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 فروری کو سکیورٹی فورسز کے پنجگور، نوشکی کیمپوں پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نوشکی، پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ کلیئرنس آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 20 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج ہر قیمت پر دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ہرقیمت پراپنی سرزمین سے دہشگردوں کاخاتمہ یقینی بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران گھیرے میں لیے گئے 4 دہشت گردوں کو بھی آج جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پنجگور آپریشن میں 5 جوان شہید ہوئے، 6 زخمی ہوئے۔
نوشکی میں نو دہشت گرد مارے گئے، ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہوئے۔ پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے 4 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ چار کو گھیرے میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: نوشکی، پنجگور میں حملے ناکام، فورسز نے 4دہشت گرد ماردئیے ، آئی ایس پی آر