پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے تھانہ رسالپور کی حدود مصری بھانڈہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دو عدد پستول، ایک ہینڈ گرینڈ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، مختلف مقامات سے ایک ہی لاش کے ٹکڑے برآمد
ترجمان کے مطابق تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 سے 3 دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ٹانک کی طرف دہشت گردی کیلئے جانے والے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جن کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔