اوکاڑہ میں کچرے کے ڈھیر سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوکاڑہ میں کچرے کے ڈھیر سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد
اوکاڑہ میں کچرے کے ڈھیر سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 2 نومولود بچوں کی لاشیں کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئیں جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی نامعلوم شخص انہیں وہاں پھینک گیا ہے۔ 

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کچرے کے ڈھیر سے برآمدہ نومولود بچوں کی لاشیں شاپر میں پائی گئیں جبکہ اب تک بچوں کی لاشیں کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی جیلوں سے 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا، زلفی بخاری

اوکاڑہ پولیس نے لاشیں اوکاڑہ کی پاک پتن روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے پائیں جبکہ بچوں کے لواحقین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ  کے ضلع سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں  مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے نواحی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی شفقت نامی شخص کو 8 سالہ مدرسے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں : سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر مدرسے کا استاد گرفتار

Related Posts