کراچی، سی وی یو دو دریا کے قریب سے 2 بچیاں مبینہ طور پر اغواء

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سی وی یو دو دریا کے قریب سے 2 کمسن بچیوں کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے دو دن کی تاخیر کے بعد بچیوں کے ماموں کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اغواء ہونے والی بچیوں کی عمریں 2 اور 3 سال تھیں دونوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کیلئے ساحل آئی تھیں اور اسی دوران دونوں لاپتہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کا تعلق گلشن اقبال قائد اعظم کالونی سے ہے، اُن کی تلاش کے سلسلے میں پولیس کارروائی کررہی ہے۔

Related Posts