اسلام آباد میں 8 کروڑ روپے مالیت کے 2 کنٹینرز پکڑے گئے ہیں جن سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ ڈرائی فروٹ برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے 2 کنٹینرز میں غیر ملکی نان کسٹم مال پکڑ لیا جو متفرق ڈرائی فروٹس پر مشتمل ہے۔
ایس پی کسٹمز اسلام آباد کی آفتاب شاہ کی زیرِ نگرانی اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کارروائی کے دوران ڈرائی فروٹ قبضے میں لے کر کسٹم گودام منتقل کردئیے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق قبضے میں لیے گئے مال کی مالیت 8 کروڑ روپے کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، عوام کا انصاف کا مطالبہ