شیخوپورہ، تیزرفتاری کے باعث 2 بسوں کا تصادم، 1 خاتون جاں بحق، 4افرادزخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخوپورہ، تیزرفتاری کے باعث 2 بسوں کا تصادم، 1 خاتون جاں بحق، 4افرادزخمی
شیخوپورہ، تیزرفتاری کے باعث 2 بسوں کا تصادم، 1 خاتون جاں بحق، 4افرادزخمی

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتاری کے باعث 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ہرن مینار موٹر وے انٹرچینج پر پیش آیا جہاں 2 بسیں لاہور کی طرف جاتے ہوئے تصادم کا شکار ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو موٹر وے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ زخمی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں تیزرفتار کار اور ٹرک کا خوفناک تصادم ہواجس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 2 روز قبل بورے والا شہر کے قریب پیش آیا جہاں لڈن روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ایک کار ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: تیزرفتار کار اور ٹرک کا تصادم، ایک ہی خاندان کے 8افرادجاں بحق

Related Posts