لیہ میں اینیمل پورنوگرافی اور خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم 5 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس نے ملزم انوار اور شوکت کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
لیہ، پورنوگرافی سکینڈل کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ملزمان کی گرفتاری کی خبر 3 روز قبل سامنے آئی جبکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے خاتون سے اجتماعی زیادتی اور کتے سے جنسی زیادتی کی ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام پر ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
واقعے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ لیہ میں زیادتی اور پورنوگرافی کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ متاثرین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ ملزمان سزا سے بچ نہیں سکتے۔