کورونا کے مزید 19کیسز رپورٹ، 9 مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدورن4 ہزار 250 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 19 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ صبح چائے پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے داخلے کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

بیجنگ کی جانب سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جبکہ یہ 3 سالوں میں پہلی بار ہے کہ 63 ہزار سے زائد کورونا مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔

Related Posts