اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جبکہ عوام کے مفاد میں 18ویں ترمیم میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اگر دنیا میں کوئی صحیفہ نہیں بدل سکتا تو وہ قرآن ہے، باقی سب بدل سکتا ہے۔ جو ریاست اور عوام کے مفاد میں ہوگا، رہے گا، نہیں تو بدلے گا۔
وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اگر 18ویں ترمیم میں اگر کوئی سقم موجود ہے تو مزید بہتری کی گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔ آئین ایک زندہ دستاویز ہے جس میں ہمیشہ وقت اور حالات کے مطابق تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔
نہیں بدل سکتا تو قرآن نہیں بدل سکتا
باقی سب بدل سکتا ہے
جو ریاست اور عوام کے مفاد میں ہوگا رہے گا نہیں تو بدلے گا۔
18 ویں ترمیم میں اگر کچھ سقم ہے تو مزید بہتری کی گنجائش نکل سکتی ہے۔ آئین ایک زندہ Living Document ہوتا ہے اور ہمیشہ اس میں وقت و حالات کے مطابق تبدیلی ہوتی رہتی ہے— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) April 28, 2020