افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 17 طالبان ہلاک، سات زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

taliban killed
افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 17 طالبان ہلاک، سات زخمی

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 17 طالبان جنگجو مارے گئے جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن میں 17 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ اور گولا بارود بھی ملا ۔

ملٹری آپریشن چیف جنرل حْکم خان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے ہلمند کے ضلع مارجہ میں افغان فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران طالبان جنگجووں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

جنرل حکم خان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضلع میں طالبان جنگجو گزشتہ 4 برس سے قابض تھے تاہم اب یہ علاقہ واگزار کرالیا گیا ہے۔ افغان فوج کی اس ضلع سے پیوستہ طالبان کے دیگر ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان :فورسز کا حملہ، 14طالبان ہلاک، تین جنگجو کمانڈر غیر ملکی پروفیسر کے بدلے رہا

فوجی آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے ضلع مارجہ میں افغان فوج کی کارروائی اور جنگجووں کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts