باراتیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جان سے گئے، دُلہا زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باراتیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جان سے گئے، دُلہا زخمی
باراتیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جان سے گئے، دُلہا زخمی

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں شادی کے گھر میں ماتم برپا ہوگیا، شادی کے بعد دلہن کو لے جانے والی بارات پر بجلی گر گئی، جس کے باعث 16افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دلہا شدید زخمی ہوگیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش شہر شب گنج میں باراتی کشتی میں سوار ہو کر دوسرے گاؤں کے رواں دواں تھے کہ تیز بارش کے باعث کشتی اتر سے کر دریا کنارے کھڑے ہوگئے۔ اسی دوران آسمانی بجلی باراتیوں پر گرگئی۔

اس افسوس ناک واقعے میں 16افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ دلہا کی حالت بھی تشویش ناک ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دلہا کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے باعث شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور دلہن خبر سنتے ہی بے ہوش ہوگئی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کاکس بازار کے علاقے میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 6 روہنگیا پناہ گزین سمیت 20 افراد ہلاک اور درجنوں خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کابل، قائم مقام وزیرِ دفاع کے گیسٹ ہاؤس کے قریب کار بم دھماکہ، 10افرادزخمی

بنگلادیشن میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 200 افراد ہلاک لقمہ اجل بن جاتے ہیں، جن میں اکثریت کسانوں کی ہوتی ہے جو کھلے میدان میں کام کرنے کی وجہ سے آسمانی بجلی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Related Posts