1500 ڈالر ایک کپ کافی نے دنیا میں دھوم مچا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا میں ایک کیفے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس کیفے نے مقامی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پربھی تجسس کو بڑھا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک کیفے کی طرف سے عجیب و غریب قسم کی کافی پیش کی جارہی ہے ۔ اس کافی کے ایک کپ کی قیمت 1500 ڈالر تک ہے۔

کافی کی قیمت اس قدر زیادہ کیوں ہے؟ اس سوال کے جواب میں کافی شاپ کی انتظامیہ نے بتایا کہ ایک کپ بنانے میں جن دشواریوں سے گزرا جاتا ہے قیمت اس کی لی جاتی ہے۔ اس کافی کو بنانے کے لیے گاہک کو دو ہفتے قبل پیشگی درخواست کرنا ہوگی جس کے بعد کافی مالکان اس کافی کی پھلیاں پاناما سے آسٹریلیا لے جا سکتےہیں۔

برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق کافی کی پھلیاں سطح سمندر سے 1700 میٹر کی بلندی پر پا ناما اور کوسٹا ریکا کی سرحدوں کے قریب سیلا ڈی پانڈو میں آتش فشاں کے کنارے اگائی جاتی اور لائی جاتی ہیں۔

کیفے کے مالک کا کہنا ہے کہ کافی کا ذائقہ بے مثال ہے اور اس نے ذائقہ کی درجہ بندی میں اسپیشلائزڈ کافی کی ایسوسی ایشن کی جانب سے 90 سے زیادہ سکور حاصل کیے ہیں۔ یہ رینکنگ اسے دنیا کی اعلیٰ ترین درجہ بندیوں میں شامل کرتی ہے۔ یہ غیر معمولی کافی اپنی اعلی قیمت کے باعث لوگوں کو رُلا دیتی ہے۔ کافی کو کپ میں دستی طور پر ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد گرم پانی آہستہ آہستہ اور مرحلہ وار کپ میں انڈیلا جاتا ہے۔ کافی شاپ کے ریکارڈ کے مطابق اب تک صرف دو صارفین نے اس کافی کا آرڈر دیا ہے۔ کیا آپ تیسرے ہوں گے؟

Related Posts