کراچی کی پولیس نے کورنگی میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ 5 روز قبل پیش آیا، ملزم نے نابالغ لڑکی کو سلائی کی دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اہل خانہ نے جرم کی شکایت کی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مبینہ زیادتی کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔
اسٹیشن ہاؤس آفیسر ملک عامر نے بتایا کہ ملزم پرویز متاثرہ لڑکی کے والد کا دوست ہے ۔ واقعے کے بعد وہ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگیا تھا۔ جرم کی تصدیق کے لیے اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔
ارباز نے عیاشی کا اڈہ کہہ دیا‘ سلمان خان کے فارم ہاؤس پر شرمناک الزامات کی وجہ کیا ہے؟
ماضی میں اسی طرح کا ایک واقعہ اس سال کے اوائل میں کراچی میں بھی سامنے آیا تھا، جہاں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک 9 سالہ بچی کو خود ساختہ جعلی ڈاکٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے مقامی باشندوں نے پکڑ لیا تھا۔رہائشیوں نے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واقع ایک کلینک میں نام نہاد ڈاکٹر نے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا علاج جاری ہے۔