کشتی حادثے میں 148 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛سوشل میڈیا)

افریقی ملک کانگو میں ایک مسافر کشتی میں آگ لگنے اور ڈوبنے سے کم از کم 148 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

واقعہ کو اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون لکڑی کی کشتی پر کھانا پکانے کے دوران جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 کے قریب مسافر سوار تھے۔

عالمی میڈیا  کے مطابق بدقسمت بحری جہاز جس کی شناخت ایچ بی کونگولو کے نام سے ہوئی ہے، متانکومو کی بندرگاہ سے بولومبا کے علاقے کی طرف روانہ ہوا تھا جب یہ سانحہ پیش آیا۔

سرکاری حکام کے مطابق آگ تیزی سے پھیلنے سے کشتی الٹ گئی اور دریائے کانگو میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں بڑا جانی نقصان ہوا۔

امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد زندہ بچ گئے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ زخمیوں کو مقامی سہولیات میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کانگو میں کاشتی حادثے میں 78 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ اس واقعے کے بعد مغربی کانگو میں ایک اور کشتی حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کانگو میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں جہاں گاؤں میں ٹرانسپورٹ کیلئے کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر اس میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہوتے ہیں۔

Related Posts