مغربی میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mexico attack police
مغربی میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی

میکسکو سٹی:مغربی میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشوکان کے علاقے ال اگواج میں پولیس اہلکار عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے جارہے تھے کہ راستے میں ان کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا۔
حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں اور پھر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اس حملے میں طاقتور جرائم پیشہ گینگ جالسکو نوا کے ملوث ہونے کا امکان ہے جس کا سربراہ ایک ہفتے قبل مقامی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔
اس علاقے میں منشیات فروشی کا بازار گرم ہے اور بہت سے جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں جن کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔میکسیکو منشیات فروشی سے متاثرہ اور لاقانونیت کا شکار ملک ہے جہاں گزشتہ سال فائرنگ اور دیگر واقعات میں 29 ہزار شہری ہلاک ہوئے تھے۔

Related Posts