کراچی دھماکے کازخمی ایک اور بچہ چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13 killed in Karachi blast

کراچی :بلدیہ ٹاون میں ٹرک پر دستی بم حملے میں زخمی ایک اور بچہ چل بسا، دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی، مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں منی ٹرک پر دستی بم حملہ کیا گیا، بم ڈسپوزل رپورٹ کے مطابق دھماکا آر جی ڈی ون گرنیڈ پھٹنے سے ہوا جو 65گرام بارودی مواد پر مشتمل تھا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشت گرد واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین بربریت ہے،شہر قائد میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، کراچی میں امن کے لیئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے واقعے میں ملوث مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے،پی پی پی چیئرمین نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید نے کراچی دھماکے کا نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بم دھماکے میں 13افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب سے آتے خاندان کو بے رحمی سے نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے،خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم افراد کا لہو بہانے والوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔ شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی، مرحومین کے لئے دعا کی۔

Related Posts